ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی مندر میں چوری 20ہزار روپئے لوٹ کرلُٹیرے فرار

چنتامنی مندر میں چوری 20ہزار روپئے لوٹ کرلُٹیرے فرار

Thu, 22 Sep 2016 15:16:17    S.O. News Service

چنتامنی:22 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود کے امباجی درگ ہوبلی کنگن ہلی گرام کی شری سیتارام انجنیا سوامی مندرکی ہنڈی تھوڑ کراُس میں موجود 20 ہزار روپئے نقد لیکر لٹیرے فرار ہوگئے ہیں۔زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مندر کا پجاری چندرہ موہن حسب معمول علی صبح مندر پہنچا تومندر کا تالا اور مندر کے اندر موجود ہنڈی کے سامان بکھرے پڑے ہوئے تھے پجاری نے اس کی خبر گاؤں والوں کو دینے پر گاؤں والوں نے محکمہ پولیس کو اطلاع دی تو سب انسپکٹر لیاقت اللہ و دیگر کرائم برنچ کے پولیس اہلکارموقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے لٹیروں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔


Share: